COVID-19 :جموں وکشمیر میں532نئے مثبت معاملات
کل تعداد28ہزار سے تجاوز، اب تک20676مریض شفایا ب
اُڑان ڈیسک
جموں//مرکزی زیر ِ انتظام جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے532نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے424کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 108کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد28021تک پہنچ گئی ہے۔نوول کورونا وائرس کے28021معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے6818سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک20676اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد527تک پہنچ گئی ،جن میں سے 486کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور41کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران آج مزید734شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے130اور کشمیر صوبے کے 604اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔سرکاری ترجمان کے مطابق اَب تک 785455ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15اگست2020ءکی شام تک 757454نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک411618افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں42074اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔6818کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46533 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق315666اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔سری نگر میں اَب تک کورونا وائرس کے6790معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1618سرگرم معاملات ہیں ۔5001مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ171 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 2387ہوئی ہیںجن میں سے 566سرگرم معاملات ہیں اور87مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1734صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 2029معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں478سرگرم معاملات ہیں اور 1516مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ35کی موت واقع ہوئی ہے۔کولگام میں1698مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں206سرگرم معاملات ہیںاور 1461صحتیاب ہوئے ہیںاور31کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 1564 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں92سرگرم ہیں اور 1448صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1748 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں347 سرگرم ہیں۔ 1364شفایاب ہوئے ہیں اور37 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1754ہوئی ہیںجن میں سے 506سرگرم ہیں اور1210اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ38کی موت واقع ہوئی ہے ۔کپو اڑہ میں 1498 معاملات درج کئے گئے ہیں اور 357سرگرم معاملات ہیں اور1108صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 33 کی موت واقع ہوئی ہے۔با نڈ ی پورہ میں اب تک 1382مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے633سرگرم معاملات ہیں ، 731مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 18کی موت واقع ہوئی ہے۔ گا ند ربل میں کل 894 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں424سرگرم معاملات ہیں اور 458 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 12 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 1907مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں750سرگرم معاملات ہیں اور1128صحت یاب ہوئے ہیںاور29کی موت واقع ہوئی ہےجبکہ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک780 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے126 افراد سرگرم ہیںاور651اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع رام بن میں624معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 34سرگرم معاملات ہیں اور589 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہےجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا¿کٹھوعہ میں655مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 114سرگرم معاملات ہیںاور 540اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہا ود ھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 646 ہوئی ہےں جن میں سے 96معاملات سرگرم ہیں۔ 548اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02کی موت واقع ہوئی ہے
ضلع سا نبہ میں 559مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 169سرگرم معاملات ہیں اور 389اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہےجبکہ ڈ وڈ ہ میں 334عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے40معاملات سرگرم ہیں جبکہ292مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں321معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 90سرگرم معاملات ہیں جبکہ229مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے اور ریا سی میں بھی270معاملات سامنے آئے ہیں جن میں149گرم ہےں اور121مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ضلع کشتوا ڑ میں 181مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں23سرگرم معاملات ہیں اور 158اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔