جموں//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ ایس آر او 202 سے متعلق معاملا ت کا ازسر نو جائزہ لے گا اور رواں مالی سال کے دوران ہی ایک نقش راہ واضح کی جائے گی تاکہ ملازمین کے معاملات حل کئے جاسکیںاور انہیں ملی فوائد دئیے جاسکیں۔وزیر نے اِن باتوں کا اِظہار آج جموں میں ایس آر او 202کے تحت آنے والے ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ وفد نے ایس آر او 202 ملازمین کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ بیان کے تناظر میں وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کی ۔ڈاکٹر درابو نے انہیں یقین دلایا کہ ا ن کے معاملات پر غور کیا جائے گااور مسائل کے حل کے حوالے سے عنقریب ہی ایک نقشراہ تیار کیا جائے گا۔