اجمیر( راجستھان)//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چستی رحمة اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور ریاست میںامن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ریاست میں موجودہ خشک سالی کے خاتمے کے لئے بھی دعا کی۔بعدمیں وزیراعلیٰ نے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد سے بات چیت کی جو وہاں ریاست جموں وکشمیر سے آئے تھے۔انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے لوگوں کی بہبود اور بقاکے لئے دعا کریں۔