اڑان نیوز
جموں//خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے ایوان میں بتایا کہ حکومت نے سرکاری اور نجی سیکٹر میں بے روز گار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 33555 بے روز گار پوسٹ گریجویٹ ، گریجویٹ ، ٹیکنیکل ڈگری /ڈپلومہ ہولڈر وں کو ریاست کے مختلف ڈسٹرکٹ ایمپلایمنٹ اور کونسلنگ سیکٹروں میں دسمبر 2017 تک رجسٹر کیا گیا ۔ رُکنِ قانون سازیہ محمد شفیع کے ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں آسامیاں پُر کرنے کیلئے ایک پالیسی ترتیب دی ہے تا کہ نان گزٹیڈ آسامیوں کے علاوہ گزٹیڈ آسامیوں کو بھی پُر کیا جا سکے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے بے روز گاری کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے نجی کارخانہ داری کے ذریعے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں ۔