اُڑان نیوز
منڈی //تحصیل منڈی کی پنچایت راجپورہ کے محلہ قاضیاں میں قائم سرکاری پرائمری اسکول کی عمارت عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ سکول میں مڈ ڈے میل پکانے کے لئے اعلیحدہ کوئی انتظام ہے نہ ہی بیت الخلاء کی سہولت ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ پرائمری اسکول محلہ قاضیاں راجپورہ عمارت کی فوری مرمت درکار ہے ۔دیواروں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اسکول عمارت تین کمروں پر مشتمل ہے جن میں صرف ایک کمرہ ہی قابل استعمال ہے۔اس رسوئی کا تمام ضروری سامان رکھا ہوا ہے اور وہی بچوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے ۔یہاں یہ حدشہ بھی لاحق رہتا ہے کہ اگر گیس سلنڈرپھٹ جائے یا پھر شدید بارشوں کے دوران کئی اسکول کی عمارت ہی نہ گر جائے تو ایسے میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش آسکتا ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے حکام سے گذارش کی ہے کہ اسکول عمارت کی تجدید ومرمت کی جائے۔