نیوزڈیسک
جموں//جموں وکشمیر میں امن کوبگاڑنے اور نفرت پھیلانے جموں وکشمیر پولیس کے حوصلے کوکمزورکرنے ہمسایہ ملک کی جانب سے سازشوں کاعندیہ یتے ہوئے جموںو کشمیر پولیس کے سابق سربراہ نے کہاکہ سابق پولیس افسران چھٹی پرجانے والے پولیس افسروںاور ایس اوجی کے ساتھ کام کرنے والے اہلکاروں کو قوائد و ضوابط پرمن وعن عمل کرنی چاہئے اور جموں وکشمیر انتظامیہ و اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھانے چاہئے۔ شمالی کشمیرگانٹہ مولہ بارہمولہ میںسابق ایس ایس پی محمدشفیع میرکی نامعلوم مسئلح افراد کے ہاتھوں ہلاکت کوبہت بڑاسانحہ قرار دیتے ہوئے جموںو کشمیر پولیس کے ایس پی وید نے کہاکہ ہمسایہ ملک پاکستان کی جانب سے جموںو کشمیرمیںنفرت پھیلانے جموں وکشمیر پولیس کے انسداد عسکریت پسندو ںکے آپریشنوں میںحصہ لینے کوروکنے اوران کاحوصلہ کمزورکرنے کے لئے منصوبہ بندی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجا سکتا ۔انہوںنے کہاکہ سپیشل گروپ کے ساتھ کام کرنے والے پولیس جوانوں کوراستے سے ہٹانے او رجموں وکشمیرمیں امن کودرہم برہم کرنے کاٹاسک سرگرم عسکریت پسندوں کودیاہوگا اوریہی وجہ ہے کہ سابق ایس ایس پی کوگولیوں کانشانہ بنایاگیا۔ انہوںنے کہاکہ ریٹائرڈ پولیس وافسروں اور جوانوں کو چھٹیاں پرجانے والے جوانوں کو قوائدوضوابط پر من وعن عمل کرنی چاہئے تاکہ انہیں ا سطرح کے حالات کاسامنانا کرنا پڑے ۔انہوں نے جموں وکشمیر سرکار پرزوردیاکہ وہ ہمسایہ ملک کی ان چال بازیوں کوسختی کے ساتھ اقداما ت اٹھائے جائیں ۔