اُڑان نیوز نیٹ ورک
اکھنور//منشیات مخالف جاری مہم کے تحت پولیس تھانہ اکھنور کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات سمگلر کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ گھار سنگھ عرف گھارو ولد رتن سنگھ سکنہ تھاٹی تحصیل بھلوال ضلع جموں کو مصدقہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیاگیا۔ ایس ڈی پی او اکھنور موہن شرما کی زیر نگرانی ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر مشتاق منہاس کی قیادت میں پولیس نے مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔انسپکٹر ظہیر مشتاق منہاس نے بتایاکہ ملزم منشیات کے کئی مقدمات میں ملوث ہے جس کے خلاف صوبائی کمشنر جموں نے گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے۔ اُنہیں ہدایات کی عمل آوری میں ملزم کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ضلع جیل کٹھوعہ منتقل کیاگیاہے۔