سری نگر//انڈین انسٹچوٹ آف منیجمنٹ جموں اور سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا نے جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کے لئے ایک سال طویل اسکل ٹو انٹرپرائز ماڈیول کا مشترکہ پروگرام شروع کیا ہے اور انسٹچوٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ پروگرام انسٹچوٹ کے سرینگر اور جموں کیمپس میں 4 دسمبر اور 19 دسمبر کو شروع ہونے والے دو بیچوں میں شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ طلباء کو مستقبل میں اپنے کاروبار شروع کرنے اور بڑھانے کے لیے ضروری معلومات اور رہنمائی سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔انکے مطابق یہ 4 ہفتوں کی رہائشی تربیت کے ساتھ ساتھ آٹھ ہفتوں کی ورچوئل ٹریننگ فراہم کرے گا تاکہ شرکاء کو بزنس مینجمنٹ، کمپلائنس، فنانس، پلاننگ اور کاروبار کے اسٹریٹجک پہلوؤں کی سمجھ پیدا کرنے میں مدد ملے اوریہ پروگرام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو گا جنہوں نے تکنیکی کورس مکمل کر لیا ہے اور ان کے پاس قابل قدر مہارت ہے لیکن ان کے پاس اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے مطلوبہ وسائل اور معلومات کی کمی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان لوگوں کے لئے بھی ایک موقع فراہم کرے گا جو مالی خود مختاری حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے اپنی برادریوں میں مثبت اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انسٹچوٹ کے ایک عہدار کے مطابق کہ امیدواروں کا انتخاب ماہرین ان کے خیالات کی تیاری کی بنیاد پر کریں گے اور انہیں انڈسٹری مینٹرشپ اور انکیوبیشن کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کہ تربیت یافتہ امیدواروں کو کریڈٹ کنیکٹ اسکیموں کے ذریعے مالیاتی اداروں سے جوڑا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ “اسکل ٹو انٹرپرائز ماڈیول” اصل میں انڈین انسٹچوٹ آف منیجمنٹ جموں اور سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کا مشترکہ پروگرام ہے جس میں کل 60 منتخب شرکاء کو ایک سال کی مدت میں مفت تربیت دی جائے گی۔