سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر کے وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے قبل ہی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کے بعد میگڈمائزیشن کی رفتار تیز تر کی گئی۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جی ٹونٹی اجلاس کے بعد میگڈمائزیشن کی رفتار تیز تر کی گئی اور شہر خاص میں سمارٹ سٹی کے تحت کئی کام شروع کئے گئے’۔ان کا کہنا تھا کہ اندرونی سڑکوں کا کام عام طور پر میونسپلٹی کا ہوتا ہے اور انہوں نے بھی ایک ورک پلان بنایا ہے۔مسٹر بدھوری نے کہا کہ موسم سرما شرع ہونے سے پہلے ہی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں درجہ حرارت گر جاتا ہے جس سے کام میں مشکلات پیش آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی سڑکوں پر کام جاری ہے او مرحلہ وار طریقے سے ہر جگہ کام مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔