نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے تاریخی شاردا مندر میں آزادی کے بعد پہلی بار نوراتری پوجا کا انعقاد روحانی اہمیت کا معاملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے 23 مارچ کو تزئین و آرائش کے بعد اس مندر کو دوبارہ کھولا تھا۔ “یہ نہ صرف وادی میں امن کی واپسی کی علامت ہے، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہمارے ملک کے روحانی اور ثقافتی وراثت کو آگے بڑھانے کی بھی علامت ہے۔”