سری نگر//محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف و باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور کسانوں سے تاکید کی گئی کہ وہ اس دوران فصل کی کٹائی سے احتراز کریں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں 24سے 27اکتوبر کے درمیان موسم خشک رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 22اکتوبر کی شام سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا 60فیصد امکان ہے جس کا زیادہ تر اثر اتوار کی شام کو رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 28 سے 29 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں برف و باراں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔