اُڑان نیوز
سرینگر+جموںیکم جولائی سے شروع ہونے والی62روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2023میں شرکت کرنے والے تقریباًاڑھائی لاکھ سے زیادہ یاتریوںنے پیرکی شام تک امرناتھ گھپا میں حاضری دیکر شیولنگم کے درشن کئے ۔حکام نے بتایاکہ اتوار کے روز 20ہزارسے زیادہ یاتریوںنے امرناتھ گھپا میں حاضری دی ،اوراس طرح سے اتوار کی شام تک امرناتھ گھپا میں حاضری دینے والے یاتریوںکی کل تعداد 2لاکھ29 ہزار221تک پہنچ گئی ۔حکام نے بتایاکہ پیر کے روز مزید20ہزار کے لگ بھگ یاتریوںنے انتظامیہ اور سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے مقدس غار میں آسانی اور آرام سے درشن کیا،اوراس طرح سے 17ویں روز گھپا میں درشن کرنے والوں کی تعداداڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا بم بم بولے کے نعروں کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 2 سو 16 یاتریوں پر مشتمل پندرہواں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ جھتا 225 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کمیپوں سے روانہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 52 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1 ہزار 8 سو 18 مرد، 1 ہزار 2 سو 24 خواتین اور 10 بچے شامل تھے۔ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 1 سو 64 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2 ہزار 3 سو 86 مرد، 6 سو 47 خواتین، 6 بچے، 78 سادھو اور 21 سادھویں شامل تھیں۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از2 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔