رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے آج روڈث سیفٹی کے اقدامات بارے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ٹریفک قوانین بارے بیداری لانے کی ضرورت پر زور دیا ،اس میٹنگ میںایڈیشنل ایس پی گورو مہاجن ،سی پی او ڈاکٹر کستوری لعل ،اے آر ٹی او سمریندر سنگھ ،سی ای اہ دیوانند ،ایگزیکٹیو انجینئرز پی ڈبلیو ڈی ،پی ایم جی ایس وائی و نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران و کمیٹی کے ممبران موجود تھے ۔اس دوران ڈی ایم نے ٹریفک پولیس اور این ایچ اے آئی کو ٹریفک کو بلا خلل چلانے کے لئے اقدامات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جانے کے ساتھ کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے روشنی لگائے جانے کی ہدایت دی ۔پی ڈبلیو ڈی و پی ایم جی ایس وائی ڈویژن بانہال اور رام بن کے متعلقہ افسران کو سالانہ رپورٹ مرتب کرکے سب مٹ کئے جانے کی تاکید کی ،جبکہ ڈی ایم نے اے آر ٹی او کو نیشنل ہائی وے اورف لنک روڈز پرپر چیکنگ مہم جاری رکھتے ہوئے ہر ماہ سڑک حادثات کا ڈاٹا دینے کی ہدایت کی ۔روڈ سیفٹی بارے بیداری کیمپ منعقد کئے جانے کے ساتھ ہیلتھ و محکمہ تعلیم کو بھی ڈی ایم نے تمام سٹیک ہولڈر ز کو سڑک حادثہ کے فوری بعد آئی آر اے ڈی پوڑٹل پر ڈاٹا اپ لوڈ کرنے کی تلقین کی ْاس موقعہ پر ڈی ایم نے متعلقین کوق ای رکشا کو فروغ دینے کی تاکید کرتے ہوئے لنک رود ز پر چلا کر عوام کو راحت کاسانس لینے کی ہدایت دی ۔ڈی ایم نے میونسپل کونسل کی ایگزیکٹیو اتھارٹیز کو رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کڑی کاروائی کرنے کے ساتھ بنا اجازت کے ہورڈنگ کو ہٹانے کی ہدایت دی ۔اس سے قبل اے آر ٹی او نے تیز رفتاری ،زیادہ کرایہ وصول کرنے،رانگ پارکنگ ،شراب پی کر گاڑی چلان والوںکے خلاف کئے جارہے اقدامات بارے تٖفصیل بیان کی ۔