ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بھدرواہ چوہدری دل میر اور دیگر ضلعی افسران نے آج یو ٹی انتظامیہ کے بلاک دیوس اقدام کے تحت سب ڈسٹرکٹ بھدرواہ کے کھوروا پارک، پنچایت گاجوٹھ، بلاک بھالامیں عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام منعقد کیا۔اسی طرح کے عوامی رابطہ/شکایات کے ازالے کے کیمپ سوار ناگ، گاؤں ڈھیرا، تحصیل بھیلہ، سب ڈویژن ٹھاٹھری میں منعقد کیے گئے۔ پنچایت النیگنگوٹہ بی، سب ڈویژن گندوہ؛ اور پنچایت بلند پور، سب ڈویژن عسر،پنچایت گاجوٹھ میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے بتایا کہ بھالا میں جلد ہی ایک فائر ٹینڈر تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر کو گورنمنٹ ہائی سکول گاجوٹھ اور علاقے کے دیگر سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایت کی۔ بھالا کے قریب ٹیک آف پوائنٹ پر گجوٹے پنچایت سڑک کی تزئین و آرائش کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی سی نے مقامی لوگوں کو ڈوڈہ انتظامیہ کی طرف سے شروع کیے گئے آن لائن شکایات کے ازالے کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی عوامی دفتر کا دورہ کیے بغیر اپنی شکایات کو معیاری اور بروقت نمٹانے کے لیے مقرر کردہ پورٹل پر پوسٹ کریں۔ انہوں نے منشیات کی لعنت سے لڑنے اور ضلع کو سوچھ بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا۔ڈی سی نے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے وابستہ چھ محکمے ضلع کی ہر پنچایت میں تین روزہ کسان سمپرک ابھیان کیمپ منعقد کر رہے ہیں تاکہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کے تحت مداخلت کو فروغ دیا جا سکے