اپنی پارٹی لیڈروں کی قیادت میں مکینوں کے ساتھ احتجاج
جموں:اپنی پارٹی لیڈران اور ورکروں نے جموں کے وارڈ نمبر61اور67کو جانے کے لئے نالہ کلورٹ اور چھوٹے پل کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں میں احتجاج کیا۔پارٹی ضلع صدر جموں رورل اے پشپ دیو کمار اپل کی قیادت میں منعقدہ اِس احتجاج میں ہوشیار سنگھ اور دیگر مقامی شہریوں نے حصہ لیا۔پشپ دیو اْپل اور ہوشیار سنگھ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے بتایاکہ یو ای ای ڈی محکمہ نے نومبر2022میں نالہ کلورٹ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر نکالاتھا لیکن اْس کے بعد کچھ نہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا محکمہ مال اور میونسپل کارپوریشن حکام کے ساتھ ساز باز سے اپنے تجارتی ہوس کے لئے نالے کی زمین پر قبضہ کرنے پر تْلے ہیں۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اْنہیں حدشات ہیں کہ لینڈ مافیا اْن کو نشانہ بنائے اور اور نقصان بھی پہنچاسکتا ہے جیسے پہلے بھی کئی بار کیاجاچکا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کارپوریٹرس نالے کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے ملے ہوئے ہیں۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ بارش کے موسم سے پہلے بچائیں تاکہ راستے کے لئے پْلی کی تعمیر ہو اور رہائشیوں کو پانی سے محفوظ رکھا جاسکے۔ برسات کے موسم میں نالہ عبور کرنا اسکولی بچوں کے لے مشکل ہوجاتا ہے۔مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور انتباہ دیاکہ اگر اِس ضمن میں کوئی فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔