عوامی مسائل کو بغور سننے کے بعد جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی
گول/گزشتہ روز تحصیلدار ،و نائب تحصیلدار گول نے اسسٹنٹ انجینئر ایم جی ایس وائی کے ہمراہ پرتمولہ تنگالی تا جبڑ مہاکنڈ سڑک کا دورہ کیا۔ تحصیلدار نے سڑک کا بغور جائزہ لینے کیساتھ مقامی لوگوں کے مسائل بھی سنے ،اِس موقعہ پر سابقہ سرپنچ چودھری طاہر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے تحصیلدار کیساتھ ملاقات کی اور تنگالی تا جبڑ رابطہ سڑک جس کا آخر ی ایک کلو میٹر پچھلے کئی برسوں سے تشنہ تکمیل پڑا ہوا ہے کو مکمل کرانے کا مطالبہ کیا، تحصیلدار موصوف نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ بہت جلد اِس مسئلے کا حل نکالا جائے گا اور متعلقہ محکمہ سے بات کر کے جبڑ کے مقام پر سڑک کا آخر ی ایک کلو میٹر کئی برسوں سے تشنہ تکمیل پڑا ہوا ہے اْسے مکمل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔تحصیلدار گول نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اِس کلو میٹر کے تعمیر نہ ہونے کی وجہ مقامی اراضی مالکان کا اعتراض ہے لیکن اب اْمید ہے کہ مقامی اراضی مالکان سڑک رابطے کی اہمت کو سمجھتے ہوئے محکمہ متعلقہ کیساتھ بات کر کے سڑک کی تعمیر کو مکمل کرنے میں تعاون فراہم کریں گے تاکہ مقامی لوگوںکو سڑک کی نامکمل تعمیر کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔