جے بی سنگھ
پونچھ//پونچھ میںکنٹرول لائن کے قریب واقع گاؤں قصبہ میں بارودی سرنگ دھماکہ سے اُس وقت ایک نوجوان زخمی ہوا جب وہ اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ اُس کا پیر اچانک بارودی سرنگ پر جا پڑا ۔اس کی شناخت محمد معروف ولد جمیل دین ساکن قصبہ کے طور بتائی جارہی ہے۔ زخمی کو اے او آر 16 گڑوال آرمی کی جانب سے بنیادی طبی معائنہ کرکے اس کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا۔ آرمی کی جانب سے دس ہزار روپے کی نقدی مدد کے بعد اس کو سول ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جس پر متعلقہ پنچائت کے سرپنچ محمد جمیل نے انڈین آرمی خصوصاً 16 گڑوال کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر منجیت سنگھ نے بتایا کہ بنیادی معائنہ اور خون روکنے کے بعد زخمی کو سرجری کیلئے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا، جہاں وہ کسی بھی بڑے خطرے سے خالی ہے۔