جے بی سنگھ
پونچھ//چیف میڈیکل افسر پونچھ ڈاکٹر شمیم النساء بھٹی کے تبادلہ کے بعد پونچھ ضلع کیلئے نئے تعینات شدہ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر انیس الطاف نبی نے اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پونچھ کے ہی رہنے والے ہیں، حالانکہ اُن کی تعلیم و تربیت اور رہن سہن بیرون پونچھ رہا مگر وہ چونکہ پونچھ سے ہی ہیں، جس کی وجہ سے اُن کوپونچھ کے ساتھ زیادہ پیار و محبت ہے اور وہ اپنی بھرپور خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ چیف میڈیکل افسران کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی نیت سے بلکہ اس میں مزید اپنے تجربات کی بنیاد پر بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کویں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں عوام، ضلع انتظامیہ، زرائع ابلاغ بالخصوص اپنے عملہ سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کسی بھی پریشانی یا کام کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔