نثار خان
تھنہ منڈی //سی ای او راجوری سلطانہ کوثر نے تھنہ منڈی کے متعدد سرکاری اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسکول کا ریکارڈ، ایم ڈی ایم، عملے کی حاضری، اسکول میں زمین پہ ناجائز قبضہ ، تعمیراتی کام، اور اسکول کے تعلیمی نظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ کام کریں اور تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں تاکہ اور بچوں پہ محنت کریں۔ انہوں نے عملے کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اسکول کی زمین پہ ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لے متعلقہ افسران سے رجوع کرے تا کہ اسکول کی زمین پہ ناجائز قبضہ ہٹایا جا سکا۔ انہوں نے ایچ ایس ایس ساج کی زمین کا معاملہ سنجیدگی سے لیا اور یہ کہا کے وہ اس کو اعلیٰ افسران کے سامنے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے ہائر اسکینڈری اسکول دوداسن بالامیں چل رہے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا اور ہدایت دی کے کام کو تہ شدہ وقت کے اندر مکمل کیا جاے۔ انہوں نے سبھی اسکولوں میں مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور سٹاف ممبران کو بتایا کہ جن سٹاف ممبران کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی ۔ زون تھنہ منڈی کا یہ انکا پہلا دورو تھا۔ انہوں نے مختلف اسکولوں میں بچوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں بتایا کے کیسے وہ علم حاصل کر کے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران کچھ اسکولوں میں سٹاف کو سخت ہدایت دی۔ وہ باقاعدگی سے ضلع راجوری کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کر رہی ہیں تاکہ اسکول میں تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پی آر آئی کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ انہوں نے سی ای او راجوری کو اسکولوں کے صحیح کام کرنے میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور سی ای او راجوری نے ان سے کہا کہ وہ اسکول سے متعلق تمام مسائل جیسے کہ تعمیرات اور ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے مدد کریں ۔