جے بی سنگھ
پونچھ//سماجی کارکنان نے جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے رقبہ سرکار سے لوگوں کی بے دخلی کے حکم نامے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔ ایڈوکیٹ محمد زمان، بشیر خاکی، سکھوندر سنگھ کہا ہے کہ حکومت کے ایسے فیصلوں سے غریب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جو انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اگر حکومت کو بلڈوزر چلانا ہے تو بیروزگاری، مہنگائی، رشوت خوری وغیرہ پر چلائیں لوگوں پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہوتا ہے ان سے گھر جیسے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کی جاتا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ اگر حکومت نے اس فیصلہ پر نظر ثانی نہیں کی تو غریب عوام سڑکوں پر اُتریں گے، جس پر کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔