یومِ آزادی تقریبات 2020
لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر میں ترنگا لہرایا
اُڑان نیوز
سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کل صبح یہاں شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں 74 ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر یو ٹی سطح کی تقریب پر ترنگا لہرایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور رسمی سلامی لی ۔ اس موقعہ پر جسٹس گیتا متل چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ، ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، لفٹینٹ گورنر کے مشیران ، ارکان پارلیمان ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، سابق ارکانِ اسمبلی ، اعلیٰ سول ، پولیس اور فوجی افسران و سیاسی اور سماجی کارکن ، معزز شہری ، میڈیا افراد اور عام لوگ موجود تھے ۔