جے کے ہاوس دہلی میں ترنگا لہرایا گیا
نئی دہلی//ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر جموں وکشمیر نیرج کمار نے74 ویں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں آج جموں وکشمیر ہاو¿س میں قومی پرچم لہرایا۔قومی پروگرام ، جس میں جموں اینڈ کشمیر آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کووِڈ۔19 وَبائی امراض سے متعلق تمام احتیاطی پروٹوکال اور رہنما خطوط پر عمل پیرا رہا گیا۔اس تقریب میں اے آر سی دفتر کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نے اس موقعہ پر کہا کہ آج کے دِن ہم شہیدوں اور مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔