کشمیر میں کورونا کے33نئے مثبت معاملات
6 سو کا ہندسہ عبور
جموں ضلع کویڈ19سے پاک ،سبھی مریض ڈسچارج، جموں وکشمیر میں مجموعی طور216صحت یاب
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں وکشمیر میں کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ سو سے پار ہوگئی ہے۔ جمعرات کو نئے 33مثبت معاملات صوبہ کشمیر سے سامنے آئے ۔اس دوران صوبہ جموں سے اچھی خبر ملی ہے کہ جموں ضلع کے سبھی متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیاگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاوراِن سبھی مریضوں کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد614تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 390سرگرم معاملات ہیں ۔ 8 0کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اب تک 216اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 70,408افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7,335 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ193 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔390کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 8,398 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔54,084اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔اب تک 19,746ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30اپریل 2020ءکی شام تک 19,132نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔جمعرات کو مزید 24مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے چار کا تعلق جموں ضلع اور 20کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 26 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس طرح سے زائد از چھ لاکھ کی آبادی والا یہ ضلع کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔ ‘جموں میں کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آئے تھے۔ مزید تین مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں فی الوقت کورونا سے پاک ہوگیا ہے’۔ ضلع مجسٹریٹ جموں سشما چوہان نے کے مطابق موجودہ صورتحال کے چلتے جموں کو ‘کووڈ فری’ ضلع قرار دینا جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا: ‘سبھی 26 کورونا وائرس مریضوں کی صحت یابی کے فوراً بعد ضلع کو کورونا وائرس سے پاک ضلع قرار نہیں دیا جاسکتا۔ موجودہ صورتحال کے چلتے ایسا کرنا جلد بازی ہوگی’۔ ضلع انتظامیہ جموں نے رینڈم سیمپلنگ کی تکمیل کے فوراً بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ لوگوں کے لئے ‘کورونا او پی ڈی رپورٹنگ’ شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہماری توجہ ان مریضوں پر مرکوز ہے جن میں اس وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں تاہم دوسرے مرحلے میں کووڈ او پی ڈی رپورٹنگ شروع کی جائے گی جو رینڈم سیمپلنگ کے فوراً بعد شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کووڈ او پی ڈی رپورٹنگ میں کوئی بھی شخص رجسٹریشن کرکے ہمارے ٹول فری نمبرات پر اپنی علامات ظاہر کرسکتا ہے۔اودھم پور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہےں جن میں سے 2معاملات سرگرم ہیں۔ 17صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیںجس میں ایک سرگرم اور تین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سبھی شفایاب ہوئے ہیںاور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔کٹھوعہ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے اور وہ سرگرم ہے۔جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے تو اُس میں ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 127 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 102 سرگرم معاملات ہیں ، 24 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 89 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 19 سرگرم معاملات ہیں ۔68 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 84ہوئی ہیں جن میں سے 60سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 21صحتیاب ہوا ہے ۔بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک20ہوئی ہیںجن میں سے 10سرگرم ہیں اور10اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 7 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4 سرگرم معاملات ہیں اور تین صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 72 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 59 سرگرم ہیں اور 13صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 49مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 30 سرگرم معاملات ہیں اور19صحتیاب ہوئے ہیں۔گاندربل میں کلو 14مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں9سرگرم معاملے ہیں جبکہ5 شفایاب ہوئے ہیں۔کولگام میں 11 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔9سرگرم ہیںاور دو صحت یاب ہوئے ہیںاور اننت ناگ میں 83 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 82 سرگرم ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم پر کسی قسم کے جراثیم کش دوائی کا چھڑکاﺅ نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔جسم پر ایسی اشیاءکے استعمال سے جلد یا آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
جموںو کشمیر
کل متاثرین 614
اموات 08
سرگرم معاملات 390
زیر نگرانی رکھے گئے کل افراد 70,408
ٹسٹ نتائج 19,746
منفی رپورٹیں 19,132
دنیا بھر میں
مصدقہ معاملات 3,250,780
ہلاکتیں 229,791
صحت یاب 1,018,030
بھارت
متاثرین 33,610
اموات 1,079
صحت یاب 8,437