جموں صوبہ میں لاک ڈاون جاری!
نظامِ زندگی مفلوج،متعدد علاقوں میں خصوصی سینی ٹائزیشن
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں صوبہ میں بدھ کو بھی سخت ترین لاک ڈاو¿ن جاری رہا۔سرمائی راجدھانی جموں کے چند علاقہ جات میں سخت ترین بندشیں رہیں جبکہ چند علاقہ جات میں لوگ کافی تعداد میں اشیاءضروریہ کی خریدوفروخت کرتے دکھائی دیئے۔ گوجرنگر، بٹھنڈی، سنجواں کے علاوہ پیر مٹھا اور تریکوٹہ نگر پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں مکمل لاک ڈاو¿ن رہا، جن کے سبھی داخلی وخارجی پوائنٹس کو خار دار تاروں سے سیل کیاگیاہے۔ بدھ کو مذکورہ علاقوں میں سینی ٹائزیشن کی خصوصی مہم بھی چلائی گئی۔ذرائع کے مطابق شہر جموں وصوبہ کے دیگر علاقوں میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد جنہوں نے حالیہ دنوں بیرون ریاست کا دورہ کیاتھایا جن کا مثبت پائے گئے معاملات کے ساتھ رابطہ رہا کی بھی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی۔بین ضلعی ٹرانسپورٹ مکمل طور بند رہا البتہ اشیاءضروریہ کی سپلائی جاری رہی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاسی، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، راجوری، پونچھ، اودھم پور میں بھی سخت ترین بندشیں رہیں۔ضلع راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کے پانچ ، اودھم پور کے دو اور گندوہ ڈوڈہ کے بھرتی گاو¿ں کو ریڈزون قرار دیاگیاہے۔لاک ڈاو¿ن سے نظام زندگی مکمل طور مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔متعدد دیہات میں اشیاءضروریہ کی بھی سپلائی متاثر ہے۔