یو این آئی
نئی دہلی// جموں وکشمیر ریاست آئندہ 31اکتوبر کو دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم ہوجائے گا۔وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کے سلسلہ میں آج نوٹفکیشن جاری کرکے کہا کہ ریاست کی تقسیم 31 اکتوبر سے عمل میں آئے گی۔ اس ایکٹ میں جموں وکشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا التزام ہے۔وزارت نے جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ کی دفعہ 2کے شق کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ سے متعلق آرٹیکل 370کو ہٹانے والی قرارداد اور ریاست کو دو حصو ں میں تقسیم کرنے والے بل کو گزشتہ ہفتہ ہی منظور کیا تھا۔ اس کے بعد صدر رامناتھ کووند نے ا ن پر دستخط کئے تھے۔ صدر نے جموں وکشمیر کے باشندوں کو خصوصی حقوق دینے والے آرٹیکل 35کو اس سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔