نیوزڈیسک
نئی دہلی //بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں تاریخی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی کابینہ بھی تشکیل دی جس میں کچھ پُرانے چہروں کے ساتھ ساتھ کچھ نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور سخت گیر امت شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ سابقہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا اس طرح سابقہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو ارون جیٹلی کا قلمدان تفویض کیا گیا ۔وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو اپنی نئی کابینہ کے اراکین کے محکموں کا اعلان کردیا،جس میں اپنے بھروسے مند بھارتیہ جنتا پارتی کے صدر امت شاہ کو نیا وزیر داخلہ اور گزشتہ حکومت میں وزیر داخلہ رہے راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع بنایاگیا ہے۔آج دوپہر اعلان کردہ نئے وزرا میں سابق وزیر دفاع نرملا سیتارمن کو ارون جیٹلی کی جگہ وزیر خزانہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جیٹلی نے خراب صحت کی وجہ سے وزیر بننے سے انکار کردیا تھا۔ سشما سوراج کی جگہ سابق خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کو نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ سوراج بھی خراب صحت کی وجہ سے اس بار انتخابات میں کھڑی نہیں ہوئی تھیں۔گزشتہ حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر رہے نریندر سنگھ تومر کو پرانے محکمے کے ساتھ وزارت زراعت کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اتراکھنڈ کے سابق وزیرالعی رمیش پوکھریال نشنک کو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ، پیوش گوئل کو ریلوے،کامرس اور صنعت، نتن گڈکری کو شاہراہ ،ٹرانسپورٹ اور جہاز رانی محکمے کے ساتھ درمیانی ،چھوٹی اور سب سے چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)، دھرمیندر پردھان کو پٹرولیم اور اسٹیل اور روی شنکر پرساد کو اطلاعات و نشریات اور وزارت قانون کا کام کاج سونپا گیا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے عملے، عوام کی شکایت اور پینشن، نیوکلائی توانائی، خلائی محکمے، اہم پالیسی ساز مسئلے اور ایسے سبھی محکمے اپنے پاس رکھے ہیں جو کسی کو الاٹ نہیں کئے گئے ہیں۔سمریتی ایرانی کو ان کے پرانے محکمے کپڑے کی وزارت کے ساتھ ساتھ خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزارت، مہیندر ناتھ پانڈے کو مہارت کی ترقی کی وزارت اور پرہلاد جوشی کو پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کان کی وزارت کا وزیر بنایا گیا ہے۔رام ولاس پاسوان کو محکمے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ پہلے کی طرح خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے وزیر بنے رہیں گے۔اسی طرح سے ہرسمرت کور بادل بھی پہلے کی طرح فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کی وزارت اور مختار عباس نقوی اقلیتی امور کے وزیر بنے رہیں گے۔تھاور چندر گہلوت کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات اور ارجن منڈا کو قبائلی فلاح وبہبود کی وزارت کا وزیر بنایاگیا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن کو صحت ،خاندانی بہبود، سائنس ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کا وزیر بنایاگیا ہے اور ڈی وی سدانند گوڑا کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر بنے رہیں گے۔واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارلیمانی انتخابات 2019میں تواریخی جیت درج کرتے ہوئے 300سے اوپر نشستوں پر قبضہ کرلیا ۔ نریندر سنگھ تومر: وزیرزراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود،دیہی ترقیات اور پنچایت راج ،روی شنکر پرساد: وزیر قانون و انصاف، مواصلات(کمیونیکیشن)، الیکٹرانکس اورنفارمیشن ٹیکنالوجی ،ہرسمرت کور بادل: وزیرفوڈ پرسیسنگ انڈسٹریز،تھاور چندگہلوت:وزیر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ،سبرامنیم جے شنکر: وزیر خارجہ،رمیش پوکھریال نیشنک: وزیر انسانی وسائل کی ترقی،ارجن منڈا: وزیر قبائلی امور،اسمرتی ایرانی: وزیرخواتین و اطفال کی ترقی، ٹیکسٹائل (کپڑا)،ڈاکٹر ہرش وردھن: وزیر صحت،خاندانی فلاح و بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس،پرکاش جاؤڈیکر:وزیر ماحولیات، جنگلات، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات و نشریات،پیوش گوئل: وزیر ریل، صنعت و تجارت ،دھرمیندر پردھان: وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس،اسٹیل، مختار عباس نقوی: وزیر اقلیتی امور،پرہلاد جوشی:وزیر پارلیمانی امور، کوئلہ اور کان کنی،ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے :وزیر ہنرکی ترقی اور انٹرپرائز ،اروند گنپت ساونت: وزیر بڑی صنعت اور پبلک انٹرپرائزز،گری راج سنگھ: وزیر مویشی پروری،ڈیری اور مچھلی پروری،گجیندر سنگھ شیخاوت: وزیر آبی بجلی
وزارت مملکت مملکت آزادانہ چارج
سنتوش کمار گنگوار: وزیر مزدور اور روزگار(آزادنہ چارج)،راؤ اندر جیت سنگھ:وزیر شماریات اور پروگرام کا نفاذ (آزادنہ چارج)،شری پد ییسو نائک: وزیر آیوش، دفاع (آزادنہ چارج)،ڈاکٹر جتیندر سنگھ: وزیر شمال و مشرق کی ترقی (آزادانہ چارج)اور وزیراعظم کے دفترمیں وزیر مملکت برائے عملہ جات، عوامی شکایت اور پینشن، ایٹمی توانائی، خلا،کرن رجیجو:وزیر کھیل، نوجوانوں کے امور (آزادانہ چارج)، اقلیتی امور،پرہلاد سنگھ پٹیل: وزیر ثقافت و سیاحیت (آزادانہ چارج)،راج کمار سنگھ: وزیر بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی(آزادنہ چارج) ہنر کی ترقی اور پبلک انٹر پرائیزز،ہردیپ سنگھ پوری: ہاؤسنگ اورشہری ترقی کی وزارت(آزادانہ چارج) شہری ہوا بازی کی وزارت (آزادانہ چارج)، صنعت و تجارت،منسکھ لال مانڈویا: وزیر جہاز رانی(آزادانہ چارج)، کیمیکل اور کھاد (فرٹیلائیزر)
وزرائے مملکت
فگَّن سنگھ کولستے : وزیر اسٹیل،اشونی کمار چوبے : وزیر صحت اور خاندانی فلاح و بہبود، ارجن رام میگھوال:وزیر پارلیمانی امور، بڑی صنعت اور پبلک انٹر پرائیزز، جنرل وی کے سنگھ: سڑک نقل و حمل (ٹرانسپورٹ)اور قومی شاہراہ (ہائی وے )، کرشن پال گرجر: سماجی انصاف اور پروگراموں کا نفاذ، راؤ صاحب دانوے :وزیر امورِ صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم، جی کشن ریڈی: وزیر داخلہ،پروشوتم روپالا: وزیر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود، رام داس اٹھاولے : سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، سادھوی نیرنجن جیوتی: دیہی ترقیات، بابل سپریو: وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، سنجیو کمار بالیان:وزیرمویشی پروری، ڈیری اور مچھلی پروری، سنجے شامراؤ دھوترے :وزیر انسانی وسائل کی ترقی، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، انوراگ سنگھ ٹھاکر: وزیر خزانہ ، کارپوریٹ امور، سریش سی انگڑی: وزیر ریل، نتیانند رائے : وزیر داخلہ، رتن لال کٹاریا:وزیر آبی بجلی، سماجی انصاف اور پروگراموں کا نفاذ، وی مرلی دھرن: وزیر خارجہ، پارلیمانی امور، رینوکا سنگھ سروتا: وزیر قبائلی امور، سوم پرکاش: وزارت صنعت و تجارت، رامیشور تیلی: وزیر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز، پرتاپ چندر سارنگی:وزیر انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعت، مویشی پروری، ڈیری اور مچھلی پروری، کیلاش چودھری:وزیر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود، دیبا شری چودھری:وزیر خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود۔