Day: May 14, 2019

محمد اصغر بٹ ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ڈائفوڈ ساغر کے ضلع کے تمام بلاکوں میں عوامی دربار منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے اس سلسلہ میں ڈی. ڈی.سی ڈوڈہ نے منتھالہ کے گرد و نواح پنچائتوں میں عوامی دربار منعقد کئے ۔دروڈھو پنچائت کے عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا علاقہ میں آکر عوامی دربار منعقد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مصروفیات کے باوجود اُنہوں نے دروڈھو میں آکر خود عوامی مسائل سُنے ۔سرپنچ حلقہ پنچائت دروڈھو کی درخواست پر دورے سے واپسی پر دروڈھو میں دیر گئے اوقات میں عوام کے ساتھ ایک گھنٹہ ملاقات کی اور عوامی مسائل سنے لوگوں نے اُن کا علاقہ میں آنے پر پرتپاک استقبال کیا ۔سرپنچ اشوک شرما نے علاقہ سے منسلک اہم مسائل کو اجاگر کیا اُنہوں نے مشہور پانی کے چشمہ کے پاس بیت الخلا تعمیر کرنے کی مانگ کی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ قدرتی چشمہ کا پانی پیتے ہیں ۔اس کے علاوہ لوگوں نے گریف کی طرف سے جاری تعمیری کام سے نکلنے والے ضائع مواد اور بجری ریت کے ڈھیر جمع ہونے پر اعتراض کیا جس پر ڈی. ڈی. سی نے گریف حکام او سی اور اے. ڈی. سی بھدرواہ کے ساتھ رابطہ کیا اور بتایا کہ پنچائت منتھالہ کے موجودہ حالات کے بارے میں آگاہ کیا جائے ۔ڈی. ڈی. سی ڈوڈہ نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق مسائل کو جلد ہی حل کیا جائے گا سرپنچ اشوک شرما اور علاقہ کے عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔

0 Min Read