راجوری :سنیچر کی شام کو کنٹرول لائن کو ایل او سی کے پاس پٹرولنگ پارٹی کے پاس یہ دھماکہ ہوا۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔پورے ملک کو ہلاک ر رکھ دینے کے بود پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں درجنوں کے شہید ہونے کے دو دن بعد کنٹرول لائن کے راجوری میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ جس میں فوج کے ایک افسر شہید ہو گئے۔ سنیچر کی شام کو کنٹرول لائن کو ایل او سی کے پاس پٹرولنگ پارٹی کے پاس یہ دھماکہ ہوا۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔واضح ہو کہ پلوامہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر اب تک کے سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے کے بعد جمعہ کو پاکستان کی جانب سے پھر سے پونچھ میں کنٹرول لائن کے پاس سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ حالانکہ ہندستان نے بھی اس کا منھ توڑ جواب دیا۔ جموں۔کشمیر میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کے بعد انٹرنیٹ خدمات کو روک دیا گیا ہے۔