ماجد ملک
بھدرواہ//ڈوڈہ، بھدرواہ سڑک پر سیری گاؤں کے قریب پیر کے روز ایک کار حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک ہی کنبہ کے 5افراد ، جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے ،زخمی ہو گئے ۔ ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شیر نے بتایا کہ ایک ہنڈئی کار زیر نمبر JK06 7199 ،جو کہ ڈوڈہ سے بھدرواہ کی طرف آ رہی تھی پیر کو 11بجے کے قریب سیری گاؤں کے نزدیک پہنچتے ہی لڑھک کر کم از کم 300فٹ نیچے نیرو نالا میں جا گر ۔ مقامی لوگوں نے بچاؤ و راحت کارروائی شروع کر دی جبکہ اس دوران پولیس پارٹی بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ ایک شخص ، جس کی شناخت سوامی راج سکنہ درنگا لموت ، بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہی ، موقع پر ہی ہلاک ہو چکا تھا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال ڈوڈہ پہنچا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں کی شناخت دیوانشی دیوی ،ودیا دیوی ، رامیشور ی دیوی ، ستیش کمار اور انو راد ھا ساکنان درنگا لموت ، بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے ۔اس سلسلہ میں ایک کیس پولیس سٹیشن بھدرواہ میں درج کیا گیا ہے۔