اڑان نیوز
وجے پور//جموں وکشمیر ریاست کو درپیش چیلنجوں سے نپٹنے کی صلاحیت صرف نیشنل کانفرنس رکھتی ہے۔عوام کش اور تفریقی پالیسیوںاس وقت ریاست کے اندر جوحالات بنے ہیں اس سے پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے لئے سیاسی زمین سکڑ رہی ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سنیئر ریاستی نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیا نے حلقہ وجے پور کے گاؤں راجندر پورہ بگونہ میں ورکروں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ این سی نے اتفاق واتحاد اور آپسی بھائی چارہ کے سیاسی فلسفہ پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ موجودہ مخلوط حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے ریاست غیر یقینی بحران ، بدنظمی اور سیاسی غیر یقینیت کا شکار ہوکر رہ گئی ہے۔ اس دوران متعدد کانگریس ورکروں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت کی جن میں سرپنچ برج پال سنگھ، وریندر سنگھ، شالو جموال، ساہل جموال، امن جموال، نیرج جموال، راجیش گمدرال، دویندر کمار، دیس راج، گرداس رام، منور لال، وید پرکاش سنگھ، لمبرسمبڑیہ، پون کمار، ونود سمبڑیہ، سبھاش کمار، کرشن چندر، رتن لال، روپ لال، ہربنس لال، بودھ راج، ترسیم سنگھ قابل ذخر ہیں۔ اس موقع پر پارٹی ضلع نائب صدر وجے سنگھ، رئیس احمد،میونسپل کمیٹی بڑی برہمناں کے سابقہ چیئرمین رمن گپتا، بلاک صدر موہن سنگھ، گولڈی جموال، مکھنو سلاتھیہ، تیجندر سنگھ وغیرہ موجود تھے۔