ابرار سوھل
رام بن// ضلع رام بن کے سمبڑ ہڑوگ علاقہ میں بدھ وار کی صبح ایک ٹا ٹا سو مو گاڑی گہری کھائی میں لڑھک جانے سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ۔یہ حادثہ ہڑوگ ، سمبڑ لنک روڈ پر میگھدار کے قریب پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق 23سالہ ڈرائیور پرم جیت سنگھ ولد جاگیر سنگھ سکنہ مینجل ہڑوگ ٹا ٹا سو مو زیر نمبرJK19/2704 لے کر سومبڑ سے سواریاں لانے جا رہا تھا کہ میگھ دار کے قریب اچانک گاڑی پر سے قابوب کھو بیٹا اور وہ لڑھک کر قریب 150فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔اطلا ع ملتے ہی دھرم کنڈ پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کو تبادہ شدہ گاڑی کے ملبہ سے نکالا تاہم اس کی موت واقع ہو چکی تھی ۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ دھرم کنڈ میں ایک مقدمہ زیر علت نمبر 10 زیر دفعہ 279,304A درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔