جموں//ڈیساسٹر مینجمنٹ، ریلیف اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے ایوان میں اعجاز احمد خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گول علاقے میں تودے گرنے کی وجہ سے متاثرہ کنبوں میں 53.24 لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بٹاس ، سیل کنڈ اور دیدا تحصیل گول کے ان متاثرین میں ایس ڈی آر ایف ، پی ایم این آر ایف اور پی ایم ڈی پی ۔ 2015 کے تحت واگذار کیا گیا ۔