جموں/ /کمیشور مہا دیو مندر اکھنور کی انتظامیہ کمیٹی نے مہا شوراتری کے سلسلے میں ایک اختتامی تقریب کا اہتمام کیا ۔جس میں ملک کے بہت سارے لوگوں نے حصہ لیا ۔ پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے تقریب میں حصہ لیا ۔ ارکانِ اسمبلی سکھنندن کمار چودھری ، راجیش گپتا ، راجیو شرما اور رومیش ارورہ نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے سادھو اور سنتوں کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُن کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا چاہئیے ۔ اس موقعہ پر خصوصی پرارتھنا سبھا منعقد ہوئی اور ریاست کی امن و شانتی و تعمیر و ترقی کیلئے دعا کی ۔