نیوز ڈیسک
جموں //نستہ چھن گلی پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے کرناہ کا ایک اعلیٰ سطح وفد ممبر اسمبلی کرناہ ایڈوکیٹ راجہ منظور اور ایم ایل سی جاوید احمد مرچال کی سربراہی میں جموں میں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوا اور اُن سے ٹنل کے حوالے سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ۔وفد میں سابق ڈپٹی کمشنر پیر یاسین شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے وزیر اعلیٰ کو علاقے کی جغرفیائی پوزیشن کے علاوحالیہ دنوں پیش آئے حادثہ اور لوگوں کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ کرناہ کی اقتصادی اور جغرافیائی پوزیشن سے وہ حود بھی واقف ہیں اور علاقے کی عوام کو اُن سے کافی تواقعات بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ جانتے ہیں کہ کرناہ کا ٹنل اس سرکار کے دوران اگر نہیں بن پایا تو کبھی نہیں بن سکے گا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس کیلئے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔یاسین شاہ نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ ملک آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے نئی ٹیکنالجی سے لیس ہے اور اتنے بڑے ملک کیلئے ایک چھوٹے سے ٹنل کی تعمیر کوئی بڑی بات نہیں ہے۔وفد میں ایم ایل سی اور ایم ایل اے کے علاوہ نوجوان صحافی اشفاق سعید، سابق زونل ایجوکیشن افسر محمد اشرف بٹ ، سابق ایس سی فاروق احمد خواجہ ، محمد رفیق خان ، پی ڈی پی ورکراعجاز احمد خان، گوجر ایڈوائزری بورڈ کے ممبر چودھری محمد یاسین کے علاوہ اعلی اکبر چک بھی شامل تھے ۔ کرناہ کے اس وفد کو ریاستی وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ وہ زاتی طور پر ٹنل کے حوالے سے مرکزی سرکار کے ساتھ بات کر رہی ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کرناہ کی تعمیر وترقی کی وعدہ بن ہیں ۔