اڑان نیوز
جموں//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کل روپ نگر میں مہاشیوراتری کے موقعہ پر آپشمبو مندر میں حاضری دی اور ریاست میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔شردھالوئوں کے ساتھ وہاں بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے مواقع اور تہوار لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور تہوار ملک کے جذبے کے عین مطابق منانے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست میں قیام امن کے لئے مل جُل کر دعا گو ہونا چاہیئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے مہاشیوراتری تقریبات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں اس تہوار میں دوسرے طبقے کے لوگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو ہمارے بھائی چارے اور اخوت کے اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے وہاں کمیونٹی لنگر کا افتتاح کیا اور پرساد بانٹا ۔بعد میں انہوںنے یونیورسٹی کے نزدیک شیو مندر میں بھی حاضری دی۔