جموں//صحت عامہ ، آبپاشی، فلڈ کنٹرول اور امدادِ باہمی کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے امدادِ باہمی تحریک کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کی بدولت روز گار کے مواقعوں کو پیدا کرنے اور ریاست کے لوگوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ وزیر جموں وومن کریڈٹ کواپریٹو لمٹیڈ کے نمائیندوں سے بات چیت کر رہے تھے جو اپنے مسائل کی جانکاری دینے کیلئے آج یہاں وزیر سے ملاقی ہوئے تھے ۔ امدادِ باہمی تحریک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہا کہ امدادِ باہمی سیکٹر لوگوں کے روز گار اور اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور جذبے ایثار سے کام کرتے ہوئے اس تحریک سے وابستہ افراد کو عام لوگوں میں اس تحریک کے بارے میں جانکاری فراہم کرنی ہو گی ۔ جے ڈبلیو سی سی ایل کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے میر ظہور نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں امدادِ باہمی تحریک کو ریاست میں وسعت دینے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ اس تحریک میں شرکت کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ روز گار کے مواقعے پیدا کئے جا سکیں ۔ رجسٹرار کواپریٹو پیر زادہ حفیظ اللہ اس موقعہ پر موجود تھے ۔