جموں/ /صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے آر ایس پورہ میں ایک عوامی دربار کے دوران علاقے کے لوگوں کی شکایات سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کئے ۔لوگ موکھاہ ، فلورہ ، گرامی، نئی بستی ، کھڑیا پور ، پنج گرانی ،دیولی اور حلقہ انتخاب سچیت گڈھ کے باقی علاقوں سے آکر وزیر سے ملاقی ہوئے اور انہیں بجلی ، سڑک رابطے ، تعلیم ، طبی سہولیات ، صحت و صفائی اور راشن کی تقسیم میں معقولیت لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ٹرانسفارمروں کواَپ گریڈ کرنے، بجلی کھمبوں ، ایل ٹی /ایچ ٹی تاروں کو بدلنے ، سڑکوں پر میکڈم بچھانے اور گلیوں اور ڈرینوں کی تعمیر کے مسائل بھی اُبھارے۔وزیر نے تمام وفود کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی تمام جائز مسائل حل کرنے کی اقدامات کرے گی۔