جموں//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے ایوان کو چودھری محمد اکرم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ مرزا موڑ سے پونچھ تک ایک متبادل بائی پاس تعمیر کرنے کا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تا ہم ایم ای ایس واٹر پوائینٹ سے لیکر آرمی کیمپ پوٹھا تک براستہ شاہی کھل سرنکوٹ 4.30 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والا ایک سڑک پروجیکٹ تجویز کیا گیا ہے ۔