جموں//جموں وکشمیر کے لئے مرکز کے خصوصی نمائندے دنیشور شرما نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران انہوں نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بڑھتے واقعات،سلامتی صورتحال اور نوجوانوں کے لئے تعلیمی اور کیئریر کو بڑھاوا دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔