جموں //صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے کل قانون ساز کونسل میں کہا کہ حکومت ریاست کے میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیوں میں اضافہ کرنے کے معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ تیزی سے پیروی کر رہی ہے۔وزیر ایم ایل سی محمد خورشید اور قیصر جمشید لون کی طرف سے اٹھائے گئے مشترکہ توجہ دِلاﺅ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔تفصیلات دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ریاست جموں وکشمیر کو بتایا ہے کہ مرکزی حکومت نے کلنیکل کورسوں میں وَن ٹائم سیٹیوں کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔