جموں//سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے کل ایوان زریں میں محمد شفیع کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اولڈ ایج پنشن اور بیواﺅں کے پنشن سے جڑے التوا میں پڑے 40,000کیسوں کو کلیئر کرنے کا منصوبہ خزانہ محکمہ کو بھیج دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوڑی حلقے میں آئی ایس ایس ایس اور این ایس اے پی کے 16665معاملات التوا میں ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ یہ معاملات رقومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے رُکے پڑے ہیں۔