جموں//بجلی کے وزیر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج قانون سا ز اسمبلی میں عبدالمجید پڈر کے ایک مخصوص سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اُن تمام دیہات کی نشاندہی کی گئی ہے جو ابھی تک بجلی سہولیات سے محروم ہے اور انہیں ڈی ڈی یو جی جے وائی اور پی ایم ڈی پی سکیموں کے دائرے میں لایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے نور آباد حلقے کی یہ بستیاں دمحال ہانجی پورہ بلاک اور کولگام ضلع کے قاضی گنڈ بلاک میں آتی ہیں اور انہیں بھی ان سکیموں کے دائرے میں لایا جارہا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے ایک سوال کے ایک اور حصے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے 25نومبر 2017ء کوکولگام ضلع ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ عوامی دربار کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ دمحال ہال ہانجی پورہ میں ٹرانسفارمروں کی مرمت کا ایک ورکشاپ قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے 47.96لاکھ روپے کا ایک ڈی پی تیار کیا گیا ہے اور اس وقت محکمہ کی ٹیکنو اکنامک کمیٹی کے زیر غور ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر مزید کہا کہ ضلع کولگام میں 744سٹریٹ لائیٹس نصب کی گئیں جن میں سے اس وقت 250کام کر رہی ہے۔ایم وائی تاریگامی نے اس موقعہ پر ضمنی سوال پوچھا۔