اڑان رپورٹ
جموں // قریب ڈیڑھ ماہ تک موسم خشک رہنے کے بعد منگل وار کو موسم نے کروٹ لی اورجموں صوبہ میں صبح ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے دن کا درجہ حرارت گر گیا جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ۔ سرمائی دارالحکومت میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہو تی رہی جب کہ دیگر علاقوں سے بھی ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں ۔ اس دوران خطہ چناب ، خطہ پیر پنچال کے علاوہ اودہم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے پہاڑی علاقوں سے برفباری کی اطلاعات ہیں ۔ ضلع رام بن کے مہو منگت ، پوگل پرستان ، گول ، پتنی ٹاپ ، سنا سر ، ضلع ڈوڈہ کے دیسہ ، مرمت کے بالائی علاقوں ، بھدرواہ ، بھلیسہ اور ضلع کشتواڑ کے مڑواہ ، واڑون ، دچھن ، پاڈر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی بر باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔