اڑان نیوز
جموں//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے قانون ساز کونسل میں سجاد احمد کچلو کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی طرف سے دور دراز علاقوں میں بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکروں کی رجسٹریشن کے لئے توسیعی مراکز قائم کرے گی۔وزیرنے کہاکہ پچھلے تین برسوں کے دوران ریاست میں 79666 بی اینڈ او سی ورکر درج کئے گئے ہیں۔شیام لال بھگت اور وبودھ گپتا نے اس موقعہ پر ضمنی سوالات پوچھے۔