قمرالدین منہاس
رام بن // مگر کوٹ ہیوگن ،نیل سڑک پر جمعرات کو ایک ٹا ٹا سومو کے حادثہ کا شکار ہو جانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 8دیگر زخمی ہو گئے ۔ ان میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے ۔ حادثہ جمعرات بعد دوپہر اس وقت پیش آیا جب مگر کوٹ سے نیل گگونی کی طرف جارہی اوؤر لوڈ ٹا ٹاسومو گاڑی زیر JK14b0106 ہالوگن کے مقام پر ڈرائیور کی قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی اور قریب 100فٹ نیچے ایک رہائشہ مکان کے ساتھ جا ٹکرائی ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں 11مسافر سوار تھے جن میں سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب 8زخمی ہو گئے ۔ ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچاو¿ و راحت کارروائیں شروع کر دیں ۔ تمام زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر اکھڑ ہال پہنچایا گیا جہاں سے 7زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دیا گیا ۔ وہاں پر ڈاکٹروں نے 4زخمیوں کی حلات تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں ریفر کر دیا ۔ مرنے والے کی شناخت غلام رسول ولد عبدالصمد ساکنہ ہالوگن عمر 65سال کے طور ہو ئی ہے جو محکمہ صحت عامہ کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔ زخمیوں کی شناخت شیلا دیوی زوجہ پون ساکنہ لڑو، نیل عمر 45سال ،فرید احمد ولد محمد حنیف ساکنہ نیل عمر 35سال، محمد رمضان ولد غلام محی الدین ساکنہ نیل عمر 30سال، محمد شفیع ولد احمد اللہ ساکنہ گگونی نیل عمر 55سال، نگینہ بیگم زوجہ مشکور احمد ساکنہ گگونی نیل عمر 35سال،کرنیل سنگھ ولد پون سنگھ ساکنہ لڑو ، نیل عمر 17سال، غلام محی الدین ولد غلام شیخ ساکنہ نیل عمر 45سال اور عبدالغنی ولد احمد اللہ ساکنہ نیل عمر 50سال کے طور پر ہوئی ہے ۔ زخمی مسافروں کے مطابق حادثہ کے وقت ڈرائیور خود گاڑی نہیں چلا رہا تھا بلکہ اس کا مالک فرید احمد خود سٹیرنگ پر تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جب گاڑی کا تواز کھو گیا اور وہ سڑک سے لڑھکنے لگی تو خود اس نے چھلانگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔