جموں//لوہڑی کے موقعہ پر آج راج بھون میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر این این ووہرا، خاتون اول اُوشا ووہرا کے علاوہ افسروں، عملے اور ان کے کنبوں نے شرکت کی۔گورنر اور ان کی اہلیہ نے ہولڑی کی مبارک باد دی اور وہاں موجود لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے بچوں، کنبوں اور گورنر سیکرٹریٹ کے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے اس دوران ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دُعا کی۔