اڑان نیوز
جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کل قانون ساز کونسل میں قیصر جمشید لون کی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے سادھنا ٹاپ ٹنل تعمیر کرنے کا معاملہ ستمبر 2017ء میں مرکزی وزیر دفاع کے ریاست کے دورے کے دوران ان کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت برابر اس معاملے کی مرکزی سرکار کے ساتھ پیروکاری کر رہی ہے۔متعلقہ ایم ایل سی نے یہ ٹنل ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس اہم سڑک پر حادثات کو روکا جاسکے۔