اڑان نیوز
جموں//ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے آج قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ 2017-18 کے دوران ایمر جنسی صورتحال کے اخراجات پورا کرنے کیلئے ڈی ایم آر آر آرمحکمے کے حق میں 362 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں زلزلے ، سیلاب اور دیگر ناگہانی آفت کا خطرہ رہتا ہے لہذا حکومت نے الگ سے یہ محکمہ وجود میں لایا ۔ وزیر نے کہا کہ مختص کی گئی رقم میں سے 147.55 کروڑ روپے اب تک مختلف عمل آوری ایجنسیوں کو واگذار کئے گئے ہیں ۔