Year: 2017

جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور زیادہ سے زیادہ استفسارات کے ذریعے سے اُن کے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ آج یہاں ایک معروف ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک کے مقامی سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کے پاس کافی صلاحتیں موجود ہیں مگر مسئلہ اسے سامنے لانے اور اس کی مارکیٹنگ کرنے کا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ نیا ایف ایم سٹیشن نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم ثابت ہو گا ۔ محبوبہ مفتی نے نوجوانوں کے فوری نوعیت کے معاملات حل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جن میں ڈرگ ایڈکشن اور بے روز گاری کے مسئلے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں کیلئے مزید استفساراتی مجالس کے انعقاد پر بھی زور دیا تا کہ وہ آسانی سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کر کے کونسلنگ حاصل کرسکیں ۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ نیا ایف ایم سٹیشن نوجوانوں کیلئے نہ صرف تفریح مہیاء کرائے گا بلکہ اس کی بدولت نوجوانوں کی جانکاری میں بھی اضافہ ہو گا ۔ حکومت کی طرف سے کئے جا رہے اختراعی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ نوجوان ان شعبوں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے قلیل اور طویل مدتی پروجیکٹ بھی شروع کئے جا چکے ہیں جس سے کارخانہ داری کے سیکٹر کو فروغ حاصل ہو اور نوجوانوں کیلئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے بھی دستیاب ہو سکیں ۔

سرینگر//وادی کشمیر میں پر اسرار طور خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات…

3 Min Read

دہشت گردوں کے حوصلے پست:راج ناتھ

نیوز ڈیسک نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ…

6 Min Read

دربار مو کا اعلان سول سیکرٹریٹ دفاتر27 اور 28اکتوبر کو بند ہوں گے

سرینگر//سول سیکریٹریٹ اور دربار مو سے منسلک دیگرتمام دفاترسالانہ دربار موکے سلسلے…

3 Min Read

حد متارکہ پر دراندازی کی کوشش فوج نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ،اسلحہ برآمد

اڑان نیوز سرینگر//فوج نے کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک…

4 Min Read

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کی تقرری….؟

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کی تقرری....؟ صوبہ جموں…

5 Min Read

رکنِ اسمبلی اودھم پور کا بھاجپا لیڈرکے خلاف ہتک ِ عزت کا دعویٰ

  رکنِ اسمبلی اودھم پور کا بھاجپا لیڈرکے خلاف ہتک ِ عزت…

4 Min Read

گودھرا ٹرین آتشزدگی واقعہ 11 قصورواروں کی پھانسی عمر قید میں تبدیل کی

یو این آئی احمد آباد//گجرات ہائی کورٹ نے سرخیوں میں رہنے والے…

1 Min Read

بھارت کمزور ملک نہیں پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ”بے شمار گو“لیاں داغنے کی ہدایت:راج ناتھ

نیوز ڈیسک نئی دہلی//جموں کشمیر میں ہند پاک سرحدپر روزانہ پانچ چھ…

3 Min Read

کاڈروں میں معقولیت لائی جائے گیساتواں تنخواہ کمیشن تنخواہوں میںتفاوت دور کرے گا:درابو

سرینگر //خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب درابو نے ریاستی ملازمین کے مختلف…

3 Min Read

شمالی و جنوبی کشمیر میں جھڑپیں جیش آپریشنل کمانڈر سمیت 3جنگجوجاں بحق بڈگام میں شب خون میں فوجی صوبیدار ہلاک

ٓاُڑان نیوز سرینگر//گتی پورہ کیلر شوپیاں اور لڈورا رفیع آبادبارہ مولہ میں…

10 Min Read