ذوالفقارعلی
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں ’’کُڑیہ ٹھیکرانی کیشوان ‘‘جانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت اس سڑک کا تعمیری کام سال 2008میں شروع ہواتھا جس پر سست روی سے کام جاری ہے۔10کلومیٹرکڑیہ ٹھیکرانی کیشوان سڑک کا تخمینہ لاگت 8تا9کروڑ روپے ہے۔ مرحلہ او ل ابھی مکمل نہیں ہوا جبکہ مرحلہ دوئم کے لئے بھی ٹینڈرنگ عمل ہوچکا ہے۔ سڑک کی تکمیل میں ہورہی غیر ضروری تاخیر سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سنیئر سٹیزن کارڈی نیشن یوتھ کے جگدی راج ،کیپٹن رونک سنگھ اورمحمد یوسف نے بتایاکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت خطہ میں جتنی بھی سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں ، ان کی گائیڈ لائنز کے مطابق تعمیر نہیں ہورہی۔ سڑک کی تعمیر میں تاخیر سے اس کا تخمینہ لاگت بھی بڑھ جاتاہے۔ خزانہ عامرہ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے ۔ عوام کو وقت پر سہولت بھی میسر نہیں ہوپاتی۔